(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسداد کورونا وائرس کے تحت ہونے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے نام پر صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرفتاریوں کے خلاف پرتشدد جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب سے تین فلسطینی سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا جو سماجی کاموں میں مصروف تھے جبکہ صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے کے قریب فوجی چوکی قائم کی اور متعدد فلسطینی گاڑیوں کی تلاشی لی کے بعد گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب قابض صہیونی فوج کے طولکرم پر چھاپے کے دوران مشتعل فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں،فلسطینی نوجوانوں نے قابض صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا اور پتڑول سے بھری بوتلوں کو آگ لگانے کیلئے استعمال کیا ۔
قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے جبکہ فائرنگ کی بھی کی ، آنسو گیس کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔