(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم نے ہمیشہ اپنی بہادری، فراخ دلی، ایثار اور قربانی کے جذبے کا اظہار کیا، کورونا کی وباء پوری فلسطینی قوم کے لیے آزمائش ہے ، مل کر شکست دیں گے۔
دنیا بھر میں تباہی مچانے والی عالمی وبا ء کورونا وائرس نے غزہ میں بھی پنجے گاڑلئے ہیں ، حالیہ دو کورونا وائرس سے متاثرین کی غزہ آمد کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ فلسطینی قوم کورونا کی وباء کی وجہ سے اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، قاتل اور مہلک مرض سے بچائو کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پوری فلسطینی قوم کے لیے آزمائش ہے، فلسطینی قوم کے ہمیشہ اپنی بہادری، فراخ دلی، ایثار اور قربانی کے جذبے کا اظہار کیااور ہر امتحان میں کامیاب ہوئی ، اب بھی ہمیں پوری توقع ہے کہ فلسطینی قوم اس بحران سے بھی کامیابی کے ساتھ ہم کنار ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی ریاست کی جارحانہ سرگرمیوں اور انتقامی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم کو کرونا کی وباء اور آزمائش سے بچانے کے لیے فلسطینی قوم کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اندرون ملک اور بیرون ملک اس وقت وباء کا سامنا کر رہی ہے۔ فلسطینی پناہ گزین دنیا کے کئی ملکوں میں کیمپوں میں پہلے ہی معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔ بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے فلسطینیوں کو بھی کرونا سے بچاؤ کے لیے طبی معاونت کی ضرورت ہے۔