(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امام خطیب مسجد اقصیٰ کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی نماز فجر میں اپنی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ’فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔
اسلامی کونسل فلسطین کے سربراہ اور امام وخطیب مسجد اقصٰی الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوںکی تعداد میں اضافے بالخصوص نماز فجر میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ’فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ‘فجر عظیم’ مہم میں مساجد میں نمازیوںکی تعداد میں اضافہ خوش آئند اور فلسطینی قوم کی بیداری کی تحریک ہے، فلسطینی مساجد اور مقدسات کے دفاع کے لیے فجر عظیم جیسی مہمات کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین میں جاری فجر عظیم کےعنوان سے گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہمی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم یہ مہم فلسطین اور دوسرے مسلمان اور عرب ممالک میں پھیل چکی ہے۔