(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینےوالے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے غزہ کے ڈاکٹروں کی جانب سےمساجد کے ممبرسے آگاہی جاری ، شہریوں کو احتیاط اور اس مرض سے بچاؤ کیلئے رہنمائی کی ۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرنا ک وائرس سےبچاؤ اور رہنمائی کیلئے فلسطینی ڈاکٹروں نے مساجد کا استعمال شروع کردیا ہے ،غزہ میں کورونا وائرس کے دو کیس رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ روز مختلف مساجد میں ڈاکٹروں نے مساجد کے منبر سے شہریوں کی کرونا سے متعلق رہ نمائی کی اور اس سے بچاؤکے طریقے بتائے ۔
ڈاکٹر وں نے عوام کو آگاہی دی کے اس مرض سے بچنے کیلئے گھروں سے نکلنے سے پرہیز کیا جائے ، اور اپنےقدرتی قوت مدافعت کو طاقت ور بنایا جائے صرف ان دو طریقوں پر عمل سے اس خطرناک وائرس سے بچا جاسکتا ہے ۔