(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قطری سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث غزہ کے عوام کو دی جانے والی مالی امداد موخر ہوئی ہےتاہم آئندہ ہفتے غزہ کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
فلسطین کے لیے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے ذرائع ابلاغ میں قطر کی جانب سے غزہ کیلئے امدادی کور وکنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے محصورین کی مالی مدد بند نہیں جائے گی کورونا وائرس کے باعث امداد میں تعطل آیا ہے تاہم دوحہ حکومت غزہ کے شہریوں کی مالی مدد جاری رکھے گی۔
انھوں نے کاہ کہ غزہ کےعوام کے لیے معمول کے مطابق مدد جاری رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں قطر آئندہ چند ایام میں غزہ کی کے عوام کو پچاس ملین ڈالر کی رقم منتقل کرے گا۔