• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے لیے عالمی حمایت کی آواز پھر بلند

لندن میں فلسطین فیسٹیول کے بیسویں ایڈیشن کا انعقاد غزہ کے عوام کے ساتھ تجدیدِ یکجہتی کا پیغام بن گیا۔

پیر 24-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
غزہ کے لیے عالمی حمایت کی آواز پھر بلند
0
SHARES
11
VIEWS

لندن ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

برطانیہ میں فلسطینی فورم نے فلسطین فیسٹیول کے بیسویں سالانہ ایڈیشن کا انعقاد کیا جس میں عرب کمیونٹی اور برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو غزہ سے یکجہتی کے لئے شریک ہوئے۔

افتتاحی خطاب میں فورم کے سربراہ زاہر البیراوی نے کہا کہ یہ فیسٹیول “فلسطینی قوم کی استقامت کو مستحکم کرتا ہے” اور “لندن سے غزہ تک یہ پیغام بھیجتا ہے کہ فلسطینی بیانیہ تمام تر صہیونی کوششوں کے باوجود کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا”۔

البیراوی نے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو “منظم نسل کشی” قرار دیا جو عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر قابض اسرائیل کے جنگی مجرم لیڈروں کے احتساب کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی مغربی کنارے کے عوام کو ان کے مسلسل استقامت پر سلام پیش کیا۔

فورم کے نائب سربراہ عدنان حمیدان نے کہا کہ یہ ایونٹ “غزہ کے ساتھ جاری یکجہتی اور صہیونی قبضے کی جانب سے مسلط کردہ یہودیانے، توسیع پسندانہ بستیوں اور بیرون ملک فلسطینی شناخت کو مٹانے کی پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہونے کی علامت ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ “حق کبھی زائل نہیں ہوتا”۔

فیسٹیول میں مختلف سیاسی اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے خطاب کیا جن میں ڈاکٹر محمد طاہر، ڈینس جوفی، احمد الناعوق، لینا خطاب اور کیرن اینڈریو شامل تھے۔ ان مقررین نے غزہ کی صورتحال، صہیونی جبر و گرفتاریوں کے تجربات اور فلسطینی بیانیے کے تحفظ میں فلسطینی کمیونٹیز کے کردار پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں ان شخصیات اور اداروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران فلسطینی مقدس مشن کی حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا، جن میں شامل تھے:

سرجن محمد طاہر، ڈاکٹر جیمز اسمتھ، ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے اسٹیفن کابوس، کونسلر اینڈریا گِبسن، ڈیجیٹل کارکن کرس کونزلر، اور اسطول الحریہ کے دو ارکان آرون وائٹ اور کیرن اینڈریو بھی شریک ہوئے۔

فیسٹیول میں فنونِ لطیفہ کی متعدد رنگا رنگ نمائشیں شامل تھیں جن میں لندن کی عرب آرکسٹرا کا کنسرٹ بھی شامل تھا جس کی قیادت فلسطینی نژاد برطانوی موسیقار باسل صالح نے کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی روایتی دبکہ، معروف فنکار لوکی (Lowkey) کی خصوصی پرفارمنس، بچوں کے پروگرام، روایتی فلسطینی کھانے اور خصوصی طور پر تیار کی گئی کنافة بھی شامل تھی۔

فیسٹیول کے دوران فلسطینی مصور سلیم عاصی کی ایک پینٹنگ بھی نمائش کے لئے رکھی گئی جس میں غزہ کا نقشہ اور علامتی کردار حنظلہ نمایاں تھے۔ یہ فن پارہ نیلامی میں آٹھ ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا۔

شرکاء کی جانب سے انتہائی بھرپور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاس ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کی گئی جو غزہ میں یتیم بچوں کی کفالت اور سردیوں کی امدادی مہمات کے لئے وقف کی جائے گی۔

فلسطینی فورم نے اعلان کیا کہ فیسٹیول کی سرگرمیاں اسکاٹ لینڈ میں بھی جاری رہیں گی۔ 23 نومبر کو ایڈنبرا کے Portobello Town Hall میں “متحد ہیں غزہ کے لئے” کے عنوان کے تحت فلسطین فیسٹیول کا اگلا مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.