(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) امریکی سرپرستی کے نتیجے میں قابض صہیونی ریاست کا اسرائیل کے مزید علاقوں پر قبضے کے منصوبے کو جہاں فلسطینیوں سمیت دنیا کے اکثر ممالک نے مستردکردیا ہے وہیں فلسطین کی خواتین نے بھی قابض ریاست کو پیغام دیا ہے کہ فلسطین کی ایک ایک انچ زمین کو واپس لیا جائے گا ، صہیونی ریاست کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔
آج مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غرب اردن پر صہیونی ریاست کے کی جانب سے خودمختاری کے اعلان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہو ا جس میں ہزاروں فلسطینی طالبات نے اسرائیلی عملداری کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کے حق میں نعرے بازی کی ۔
احتجامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سماجی تنظیم (WE ARE NOT NUMBER) کی ڈائریکٹر مریم الستاذ محمد کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی ایک انچ زمین بھی دینے کو تیار نہیں ، شہداء کی قربانیاں رائیگانہیں جائیں گی اور فلسطین کو دائمی آزادی نصیب ہوگی۔