(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 26 قرنطینہ مراکز میں 1998 فلسطینیوں کو کورونا کے شبے میں داخل کیا گیا مگر ان پر ایسی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، غزہ شہر کورونا کے خطرے میں نہیں ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کورونا اپڈیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا کے 10 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں، سات مریض اس وقت رفح کے مقام پر قائم قرنطینہ مرکز میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے کسی مریض کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، غزہ میں سات مریض بدستور زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہےغزہ کی پٹی میں کرونا کے 4427 مشتبہ کیسز کے ٹسٹ لیے گیے جن میں سے 4410 کے نتائج منفی اور 17 کے مثبت آئے تھے۔ غزہ کی پٹی میں 26 قرنطینہ مراکز میں 1998 فلسطینیوں کو کرونا کے شبے میں داخل کیا گیا مگر ان پر ایسی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔