(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ شہر میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو23 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے، عالمی برادری اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری مدد فراہم کرے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے عائدکردہ غیر قانونی محاصرہ اور معاشی ناکہ بندی سے غزہ کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے ادویات کی قلت ہے ، اس کے علاوہ بنیادی استعمال کی ادویات کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے۔ طبی آلات، لیباریٹرز، بلڈ بنک اور دیگر بنیاد طبی تنصیبات اور آلات نہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
ترجمان فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔