(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں افراد نے اسکاٹ لینڈ ، جرمنی ، فرانس ، نیوزی لینڈ سمیت دیگر کئی یورپی ممالک میں غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے ۔
غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل ہفتے کو دُنیا کے متعدد شہروں اور دارالحکومتوں میں کئی بڑے مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ جرمن کے شہر اور دارالحکومت برلن اور آسٹریا کے ویانا میں، ڈچ شہر روٹرڈیم، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور ڈینش اوڈینس کے علاوہ دیگر کئی یورپی ممالک میں ہزاروں افراد نے گذشتہ روز غزہ پر جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں حصہ لیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرائم کی مذمت کی۔
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی قابض ریاست اور جنگ بندی اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس میں قابض حکومت کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے دوہرے معیارات کی مذمت کی گئی تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابض ریاست کے عہدیداروں اور لیڈروں پر فلسطینی عوام بالخصوص بچوں کے قتل عام پر مقدمہ چلایا جائے۔