(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک ہفتے کی رات ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس سے متعدد عمارات تباہ ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شمالی غزہ کے مشرقی جبالیا میں متعدد میزائل داغے۔ مغربی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نےفلسطینی مزاحمتی تنظیم کے مراکز پربمباری کی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ سے داغے گئےتین میزائل اسرائیل میں یہودی کالونیوں سدیروت کے مقام پر گرے جب کہ دو راکٹ آئرن ڈون نے فضاء ہی میں تباہ کردیے۔