• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے اخراجات 76.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

فوجی اور شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی تباہی نے مالی بوجھ بھی انتہائی حد تک بڑھا دیا۔

بدھ 05-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے اخراجات 76.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے تازہ اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران غزہ کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی کی جنگ پر 76.3 ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار عبرانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اب تک قابض اسرائیل کے جنگی اخراجات کی مجموعی مالیت 250 ارب شیکل یعنی تقریباً 76.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

عبرانی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی دفاعی ادارے نے جنگ کے دوران ریزرو فورسز کے دنوں کا غلط استعمال کیا، جس کے نتیجے میں اربوں شیکل کا ضیاع ہوا۔ ان کا اشارہ ان بھاری انعامات اور بونسز کی طرف تھا جو قابض فوج کے ریزرو اہلکاروں کو ان کی سروس کے دوران دیے گئے۔

قابض اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ "معیشت کی ترقی کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے برسوں میں قابض اسرائیل کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے عسکری اخراجات کو مزید بڑھانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اخراجات کس جنگ کے تحت شمار کیے گئے ہیں، تاہم قابض اسرائیلی حکام متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ وہ بیک وقت کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ غالب امکان ہے کہ یہ اعداد و شمار غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے ساتھ ساتھ لبنان اور ایران پر کیے گئے حملوں کے اخراجات کو بھی شامل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق قابض اسرائیل کی اس جنگی مہم نے نہ صرف ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں لیں بلکہ اس کے اپنے معاشی نظام کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دفاعی بجٹ کے لامتناہی اخراجات نے صہیونی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جب کہ دوسری جانب غزہ میں تباہی، بھوک، بیماری اور انسانی المیہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.