(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہےجس کے بعد 10افراد موت کا شکار ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 403 ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس کی جانچ کی لیبارٹریز کے نتائج کے حوالے سے غزہ کی پٹی میں 10متاثرین افرادموت کا شکار ہوئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔