(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت نےبتایا کہ ہے آج غزہ شہر میں کوروناوائرس سے متاثر 5 افراد کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد شہر میں وباء سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ فلسطینی ، جو حال ہی میں بیرون ملک سے مصر کے راستے غزہ واپس آئے تھے ان کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور آج کی کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ پانچ نئے کیسوں کی تصدیق کے بعد غزہ میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے جن میں سے 18 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 47 متاثرین قرنطینہ میں زیر علاج ہیں ۔