(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں مجموعی طورپر 61 کورونا متاثرین میں سے ایک جاں بحق اور 18 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 42 فلسطینی بدستور زیرعلاج ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر میں مزید تین افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد شہر میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تینوں متاثرین کو فوری طورپر سرحدی علاقے میں قائم کردہ قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے ۔