(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی قبضے کے باعث تباہ شدہ محصور علاقہ غزہ میں کورونا وائرس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔
مقبوضہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں کورونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اب تک عالمی وبا کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 44778 ہوچکی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 424 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے صحت یاب ہونے والے کل افراد 35747 ہیں۔
رپورٹ میں غزہ میں عالمی وبا متاثرہ سنگین نوعیت کے مریضوں کی کل تعداد بھی جاری کی گئی ہے جو کہ 131 بتائی جاتی ہے۔