(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت فلسطین کا کہنا ہے کہ بعض غیرملکی خبررساں اداروں میں غزہ میں "کورونا وائرس ” کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں ، میں "کورونا وائرس” کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ میں "کورونا وائرس” کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہریوں کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت ضرور کی گئی ہے۔
بیان میں "کورونا وائرس ” کی غزہ میں ممکناء موجود گی کے حوالے سے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بعض حصے اس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم غزہ میں اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
واضح رہے کہ "کورونا وائرس” اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے ، چین میں گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ان میں سے سیکڑوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔