(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 1970 لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 143افراد میں وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 1 شخص کی جان لی جبکہ 143 نئےکیسز کا اندراج ہوا ہے۔
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد280 بتائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 51670 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقہ غزہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی گھمبیر صورت حال کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے سے صورت حال بہت خراب ہے جسے قابو کرنے کے لیے غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ اورہفتہ کو مکمل کرفیو کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پرسختی سے عمل در آمد کرایا جارہا ہے۔