(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اٹلی اور ایران میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے تاہم غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جھوٹی خبروں سے عوام میں خوف پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز فلسطینی پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں اور فواہوں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہےکورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے اور جعلی اور من گھڑت خبریں شائع کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔