(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے شبے میں مجموعی طورپر 11 ہزار 740 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 72 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
غزہ میں وزار ت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا وائر س کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے ، غزہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 37 شہریوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری کی گئیں ہیں جو تمام کی تمام منفی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں کورونا سے متاثرین میں سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے 45 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 26 کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔