(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ کردہ کرفیو نے بہترین نتائج دیئے ہیں جس کے بعد کرفیوں شام چھ کے بجائے آٹھ بجے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں عالمی وباء کورونا کو روکنےکیلئے نافذکردہ کرفیوں کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کے بعد شہر میں جمعہ اور ہفتے کے روز کرفیوں کے وقت کو شام چھ کے بجائے شام آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ عوام کی جانب سے وبائی بیماری کے پھیلاؤ کوروکنے کے اقدامات کا احترام اور احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرنے کے بعد شہر میں صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور کورونا سے متاثرین کی تعداد میں بھی تیزی سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔