• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں مزاحمتی قیادت کے اعلان میں تاخیر: وجوہات اور محرکات سامنے آگئے

قیادت کے اعلان میں تاخیر کی بنیادی وجہ مختلف گروپوں کے درمیان مشاورتی عمل اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوششیں ہیں تاکہ متحدہ موقف سامنے آئے۔

پیر 17-11-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں وارننگ جاری، دشمن رائے عامہ کے بہانے جاسوسی پر متحرک
0
SHARES
13
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کی مظلوم و محصور سرزمین پر صہیونی نسل کش جنگ کے ہولناک ماحول میں مزاحمتی قیادت کے بارے میں اطلاعات کے اعلان میں تاخیر سے متعلق ایک اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ مزاحمت کے سکیورٹی شعبے کے ایک سینئر قائد نے اتوار کی شب بتایا کہ جن مزاحمتی قائدین کو قابض اسرائیل نے نشانہ بنایا ان کے بارے میں معلومات کے اعلان میں تاخیر کی بنیادی وجہ انتہائی باریک بینی سے کی جانے والی جانچ پڑتال ہے، جو فطری طور پر طویل وقت کا تقاضا کرتی ہے۔

مزاحمتی قائد نے سکیورٹی پلیٹ فارم ’’الحارس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ احتیاطی اقدامات مکمل طور پر زمینی صورتحال اور ضروری سکیورٹی تقاضوں کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں، تاکہ معلومات کی رازداری برقرار رہے اور دشمن کو کسی بھی ممکنہ استحصال کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قائد کے بارے میں حتمی اعلان وہی متعلقہ ذمہ دار ادارے اس وقت جاری کریں گے جب انہیں اس کے لیے مناسب وقت نظر آئے، کیونکہ اس پورے معاملے میں سب سے مقدم پہلو مزاحمتی عمل کی حفاظت اور اس کی سلامتی ہے۔

سات اکتوبر سنہ2023ء سے لے کر آج تک قابض اسرائیل نے امریکہ اور یورپی طاقتوں کی پشت پناہی کے ساتھ غزہ میں کھلی جنگی سفاکیت کا ارتکاب کیا ہے۔ صہیونی جارحیت کے اس مہیب سلسلے میں قتل، بھوک، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہا جبکہ بین الاقوامی اپیلیں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات مسلسل نظرانداز کیے جاتے رہے۔

قابض اسرائیل کی وحشیانہ یلغار نے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کر دیا ہے جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ 11 ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اس بے رحمانہ جنگ نے دسیوں ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ قحط اور بھوک کے منظم ہتھیار نے کئی بچوں کی زندگیاں نگل لی ہیں، اور تباہی کا ایسا وسیع سلسلہ برپا ہوا ہے جس نے غزہ کے زیادہ تر شہروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.