(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں فلسطینی شہیدجبکہ گاڑی میں سوار ان کی اہلیہ کی کمر پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں مشرقی کنارے میں برنبلا کے مقام پرقابض صہیونی فوج نے فلسطینی خاندان پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار راہ سے گزر رہے تھے۔
صہیونی فوج کی فائرنگ کےنتیجےمیں فلسطینی شہید جبکہ گاڑی میں سوار ان کی اہلیہ کی کمر پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئیں اور ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے جبکہ شہید ہونے والے نہتے فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ صدیق منظور کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب صیہونی افواج کے ترجمان کی جانب سے دعوہ کیا ہے کہ گاڑی میں سوار حملہ آور برنبلا میں فلسطینی علاقوں میں آپریشن کے دوران عارضی طور پر قائم کی گئی صہیونی چیک پوائنٹ پرکارروائی کیلئے آرہے تھے۔
صہیونی فوجی ترجمان کے مطابق چیک پوائنٹ پر موجود اہل کار نے جب گاڑی کو تیزی سے اپنی جانب آتا دیکھا تو اسے احساس ہوا کہ یہ حملے کی نیت سے آرہے ہیں جس پرفوجی اہل کار کی جانب سے حملے کو روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔