(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) لبنان دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنےکی مہم میں ایک دن میں 100سےزائد فلسطینیوں نے اپنے بھائیوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرائے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں خان یونس میونسپلٹی کے زیراہتمام لبنان کے شہربیروت میں ہونےوالے خوفناک دھماکوں جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100سے زائد شہری جاں بحق ہوئے اور ہزاروں زخمیوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں ایک دن میں غزہ کے 100 سے زائد شہریوں نے لبنانی بھائیوں کیلئے کیلئے خون کے عطیات جمع کرائے۔