(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے غزہ کے سرحدہ علاقوں کے رہائیشوں پر بلا جواز بلا اشتعال آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے منگل کے روز محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس میں علی الصبح کاشتکاروں اور رہائشیوں پر بلااشتعال آنسو گیس کے بے شمار شیل فائر کیئےجس کے نتیجےمیں متعدد رہائشی دم گھٹنے کے باعث اسپتال منتقل کئے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں حماس اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیلی فوج فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں کو رازانہ کی بنیاد پر کبھی شہید اور کبھی زخمی کرتی رہتی ہے، حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں کسانوں اور ماہی گیروں پر اپنے حملوں میں شدت اختیار کی ہے اور سرحدی علاقوں میں محدود دراندازی کی ہے۔