(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مقررکردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فشرمین فورم کے ترجمان فواد الباقی نے بتایا ہے کہ آج صبح قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کے شمالی سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اچانک حملہ کردیا، قابض فوجیوں نے شکار کردہ مچھلیوں کو ضائع کردیا اور ماہی گیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ جس وقت صیہونی فوجیوں نے حملہ کیا فلسطینی ماہی گیراسرائیل کی جانب سے متعین کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے شکارکر رہے تھے۔