(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے ہاتھوں غزہ سے مقبوضہ بیت المقدس جانے والے اغواء ہونے والے تمام فلسطینی مسافر وں کی تمام سفری دستاویزات مکمل تھیں جبکہ حکومتی اجازت نامے بھی حاصل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی ریاست کے غیر قانونی محاصرے کاشکار فلسطینی شہر غزہ کے مشرق میں الکرامہ گزرگاہ کے شمال میں بیت حانون گزرگاہ سے مقبوضہ بیت المقدس جانے والے پانچ فلسطینی باشندوں کو قابض صیہونی فوج نے اغوا کر لیا اغواء ہونے والے پہلے دو مسافروں جن کی شناخت عبدالکریم ابو سعدہ اور احمد صبح کے ناموں سے ہوئیان کے پاس کاروباری اجازت ناموں کے ساتھ دیگر تمام سفری دستاویزات موجود تھی ۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اسی دن اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بھی الکرامہ گزرگاہ سے اغوا کر لیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فتح کے سینئیر رہنما عوض السلامہ اور فتح یوتھ موومنٹ کے سربراہ احمد الغول اور ایک نوجوان عرین العانین کو بھی حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے زیادہ تر کاروباری حضرات ا، مریض اور مسافر بیت حانون گزرگاہ کو مقبوضہ بیت المقدس جانے کیلئے استمعال کرتے ہیں اور اس مقام پر قابض ریاست کے حکام ان مسافروں مریضوں اور کاروباری حضرات کا انٹرویو کرتے ہیں اور مطمئن ہونے کے بعد انھیں جانے یہ ناجانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔