(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنوبی افریقا نے فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے اعلان پر رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطینی اراضی اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان اشتعال انگیز، قابل مذمت اور تشویش کا باعث ہے۔
جنوبی افریقا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں فلسطینی علاقے غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار
کو قابض صیہونی ریاست میں ضم کرنے کے اعلان پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کا اعلان اشتعال انگیز، قابل مذمت اور تشویش کا باعث اور فلسطینی قوم کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کی دست درازی اور قبضے کی توسیع سنہ 1979ء میں منظور کردہ سلامتی کونسل کی قرارداد 446 اور سنہ 2016ء کی 2334 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان دونوں قراردادوں سمیت عالمی اداروں کی طر ف سے کئی ایسی قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن میں اسرائیل سے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے تمام علاقوں کو خالی کرنے اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔