• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن میں اسرائیل کے جنگی جرائم

غرب اردن میں جبری زمین کی منتقلی اور بستیوں کی تعمیر پر عالمی تشویش

منگل 18-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
غرب اردن میں اسرائیل کے جنگی جرائم
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک سنجیدہ اور نہایت تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی جبری منتقلی اور قابض اسرائیل کی جانب سے اپنے آباد کاروں کو فلسطینی سرزمین پر لا بساکر مستقل آباد کرنا اس خطے کی جغرافیائی ساخت اور آبادیاتی ترکیب کو مسلسل تبدیل کر رہا ہے۔ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات جنگی جرائم بلکہ کچھ مخصوص حالات میں انسانیت کے خلاف جرم بن سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق ایلزے برانڈز کیرس نے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے سامنے پیش کی جو سیاسی معاملات اور نوآبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں تشدد اور جبر کے چکر کے اصل سبب کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ سبب ہے فلسطینی قوم کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا، جس میں سرِ فہرست ان کا حقِ خود ارادیت ہے۔

کیرس نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنا فلسطینیوں کے ان حقوق کے حصول کی بنیادی شرط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کھلے عام فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ فلسطینی آبادی کو دیس نکالا دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جس کا عنوان ہے “مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیاں، بشمول مشرقی القدس اور مقبوضہ جولان” سنہ 2024 کے جون سے سنہ 2025 کے مئی تک کے عرصے پر مشتمل ہے۔ اس میں قابض اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں میں تیز رفتار اضافے اور پورے غرب اردن بشمول مشرقی القدس پر اس کی غیر قانونی عملداری کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی سنہ 2025 کے اختتام تک غرب اردن میں آباد کاروں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار ہو چکی ہے جو 165 بستیوں اور 271 آوارہ گرد بستیاں قائم کر چکے ہیں۔ ان میں سے 55 نئی بستیوں کا قیام صرف اسی رپورٹ کے احاطے میں آنے والے عرصے میں عمل میں آیا۔ کیرس نے اس امر کو بھی نہایت خطرناک قرار دیا کہ پہلی مرتبہ علاقے بی میں بھی غیر قانونی بستیوں کا قیام عمل میں آیا ہے جو توسیعی منصوبوں کے نئے اور خوفناک مرحلے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے مزید انکشاف کیا کہ قابض اسرائیل کے وزیر جنگ نے 22 نئی بستیوں کی منظوری دیتے ہوئے کھلے الفاظ میں کہا کہ یہ اقدامات “فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لئے ناممکن بنانے کے لئے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام جس کی بنیاد جبر اور امتیاز پر ہے فلسطینیوں کو اپنی زمین اور گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں غیر قانونی طریقے سے فلسطینی زمینوں اور وسائل پر قبضے کا ذکر بھی شامل ہے جسے قابض اسرائیل “ریاستی اراضی” قرار دے کر ہتھیاتا جا رہا ہے۔ منظم انہدام اور جبری بے دخلی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ہر ماہ اوسطاً 366 فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکالا گیا، جو اس سے سابقہ عرصے کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے جہاں یہ تعداد 244 تھی۔

کیرس نے واضح کیا کہ آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے تشدد میں اب فرق کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ یہی تشدد وہ بنیادی عنصر ہے جو فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرتا ہے اور زمین کے جبراً الحاق کی راہ ہموار کرتا ہے۔

رپورٹ کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فلسطینی علاقوں میں اپنا غیر قانونی وجود ختم کرے، تمام آباد کاروں کو انخلا کا پابند بنائے اور فلسطینی قوم کے حقِ خود ارادیت کو یقینی بنائے۔

رپورٹ میں مقبوضہ جولان میں توسیع پسندانہ منصوبوں کا بھی ذکر شامل ہے جس کے مطابق قابض اسرائیل وہاں آباد کاروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.