(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی صیہونی فوج کی دہشتگرانہ کارروائیاں جاری ہیں، عید کے تینوں دنوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے دو سگے بھائیوں سمیت 6 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے عید کے پہلے روزمقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان اسلام قدہ کو گرفتارکیا، مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے نعیم ابو ترک اور عمر العبدو کوگرفتارکیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب سے دو بھائی یوسف التثیر اور سلیمان التثیر سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔