(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عباس ملیشیا نے پانچوں رہنماؤں کو ں جماعت کے حال ہی میں فوت ہونے والے سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عباس ملیشیا کی انٹیلی جنس اور ڈیفنس فورس کے اہلکاروں پرمشتمل ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی علاقے وادی اردن میں طمون کے مقام پر حال ہی میں فوت ہونے والے سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگانے کے الزام میں جماعت کے پانچ مقامی رہنماؤں ھانی بنی عودہ، رایق بشارات، محمد بشارات، باسم الرشید اور مرانی بنی عودہ کو گرفتارکرنے کے بعد انہیں طوباس شہر منتقل کردیا گیا ہے۔