(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 1967 کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنے دائرہ اختیار میں توسیع کا فیصلہ جاری کیا ہے جو صیہونی ریاستی جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ کو ہموار کرنے میں معاون رہے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق "بین الاقوامی فوجداری عدالت ‘آئی سی سی’ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں قابض صیہونی ریاست کے ذریعہ ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات پر متفق ہے، عدالت نے کہا ہے کہ اس کے دائرہ اختیار 1967 کی چھ روزہ جنگ سے صیہونی ریاست کے زیرکنٹرول علاقوں تک پھیلا ہوا ہےاس فیصلے سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے عدالت کا آغاز ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جن جرائم کا ارتکاب کیا ہےان کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، یہ بات ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عدالت کی منظوری کے فریم ورک میں شامل ہے۔