(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی عدالت انصاف نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘مرمرہ’پر اسرائیلی حملے کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل واٹو بنسوڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2010ء میں اسرائیلی کی جانب سے محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘مرمرہ’ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہئے ۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2010ء یورپی ملکوں سے امدادی سامان اکھٹا کرکے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ جانے والے ترک بحری جہاز مرمرہ پر شب خون ما کر اس پرسوار 9 ترک رضاکار شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔ بنسوڈا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014ء کو اسرائیل کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس حوالے سے ٹھوس مواد نہیں مل سکا۔ اگر یہ یقین ہوجائے کہ صہیونی حکام نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے 10 ترک رضاکاروں کو قتل کیا ہے تو اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی کارروائی کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔