(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج نے ایک معذور فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
عینی شاہدین کے صیہونی پولیس نے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک معذور فلسطینی نوجوان کو روکا اس کی تلاشی لی اور اس کے بعد اس کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی سلوک غیر معمولی طورپر بڑھ چکا ہے ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے صیہونی فوج کے اس غیر انسانی سلوک کی وجہ فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنا ہے۔