(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان ابو بکر کو 17 اپریل کی صبح حراست میں لیا گیا تھا ، گزشتہ روز اس کی مدت حراست میں دو ماہ کی توسیع کردی گی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ فلسطینی بچے قاسم ابوبکر کی والدہ نے مقامی میڈیا کو اپنے بیٹے کی مدت حراست میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکام نے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار ان کے بیٹے کی مدت حراست میں ساتویں بار توسیع کرتے ہوئے مزید دو ماہ کی قید کا حکم دیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو 17 اپریل 2019 میں حراست میں لینے کے بعد الجلمہ تفتیشی مرکز سے مجدو جیل منتقل کیا گیا تھا ۔