(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حاصبیا کے نواحی علاقے العرقوب میں ایک لبنانی فوجی مرکز پر اسموک بموں سے حملہ کیاہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین پر قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کفر شعبا کے پہاڑے علاقے العرقوب میں موجود لبنانی فوجی رویسٹ العلم کیمپ پر اسموک بم برسائے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام سے اسرائیلی فوج نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی شروع کی تھی اور اب تک اسرائیل لبنان کی فضائی حدود کی 29 خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔