(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرحدی علاقے میں نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے قابض فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجےمیں متعدد صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی غزہ کی سرحد پر قابض فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران ایک فوجی جیپ سڑک سے پھسل کر دھوان میں گر گئی جس کے باعث گاڑی میں موجود کم سے کم چھ صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
اسرائیل فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے کم سے کم 30 منٹ تک زخمیوں کو امداد فراہم نہیں کی جاسکتی ،زخمیوں کی صورتحال کے حوالے سے بھی کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں ہیں ۔