(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نام نہاد تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حماس کے امیدوار سمیت کم سے کم 8 فلسطینیوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الولاؤد میں نام نہاد تلاشی کے نام فلسطینیوں کےدوران گھروں میں لوٹ مار شروع کی اور زیورات سمیت نقدی ہتھیالی، قابض فوج کے اس دہشتگردانہ اقدام پر فلسطینی نوجوانوں نےمزاحمت کی اور فوج پر پتھراؤ کیا۔
قابض فوج کی روزانہ کی بنیاد پر جاری کارروائیوں میں تلاشی کےدوران ایک روز قبل بھی فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے نامزدکردہ امیدار حسن الوردیان سمیت متعدد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا گیا اور الزام عائد کیا کہ یہ تمام افراد قابض فوج پر حملوں سمیت غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے خلاف بھی مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب قابض فوج نے نام نہاد تلاشی کے نام پر شمال مشرقی رام اللہ کے المغری گاؤں سے معتز عوض النعسان کو حراست میںلیا ، جنین میں اسرائیلی فوج نے محمود نبلہ قبھا کو گرفتار کیا، طولکرم میں تلاشی کے دوران احمد سامر عبد کو گرفتار کیا گیا، نابلس شہر میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے 18 سالہ نصر الدین حمزہ اشتہم کو گرفتار کیا۔ اشتہم کا تعلق مغربی نابلس کے علاقے سے ہے۔