(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فو ج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے جانے کے بعد مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی فوج نے بد ھ کی صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مختلف مقامات پر بھاری توپ خانوں سے حملہ کیا ، صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی سرحدی علاقے بیت حانون میں ایک عمارت پر تین گولے داغے ۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے جحر الديك میں بھی مختلف علاقوں میں متعدد گولے داغے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کی منگل کی رات غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے گئے جس کے جواب میں غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔