(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی جانب سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے نکالی گئی ریلی کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پرگذشتہ 17سالوں سے بند کی گئی مرکزی سڑک کو دوبارہ کھولنے کیلئے پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس اور فائرنگ کی جس کے نیتجے میں کم سے کم 27 فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور متعدد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے پانچ مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ گذشتہ 17 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کی بندش کے خلاف کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابضفوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو مسلسل کر رکھا ہے۔