(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ارض مقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف ہونیوالے ہفتہ وار احتجامی مظاہرے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اگست 2019کو ہفتہ وار حق واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان عامر منار الحجاره گزشتہ روز زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے الشفاء اسپتال میں شہید ہوگیا ۔
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے 30 مارچ 2018سے حق واپسی مارچ کا آغازکیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔ اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔