(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے شہید یوسف عنقاوی کے گھرپر چھاپہ مارا اور شہید کے بھائی محمد نقاوی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرلے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت سیرا کے مقام پر مشہور فلسطینی مزاحمتی خاندان عنقاوی کےگھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور وہاں موجود شہید یوسف عنقاوی کےبھائی 22 سالہ محمد عنقاوی کو حراس میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے محمد عنقاوی کے چچا زاد ابراہیم اور ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کو بھی حراست میں لیا تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے یوسف عنقاوی اور اس کے ساتھی 20 سالہ امیر دراج کو ایک سال قبل مغربی رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔