(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شہید شادی بنا کے اہل خانہ کو شہید کا جسد خاکی اس شرط پر حوالے کیا گیا کے اس کے جنازے میں 35 سے زیادہ افراد کو شریک نہ ہوں۔
قابض صیہونی حکام کی جانب سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر حیفا کے رہائشی 45 سالہ فلسطینی شادی بنا کے جسد خاکی کو اس شرط پر اہل خانہ کے حوالےکیا گیا ہے کہ شہید کےجسد خاکی کو خفیہ طورپر دفنا یا جائے گا اور جنازے میں 35 سے زائد افراد شریک نہ ہوں
واضح رہے کہ شہید شادی بنا کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ جمعہ کے روز پرانے بیت المقدس میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران گولیاں مار کرشہید کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ شادی بنا نے اسرائیل فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے شادی بنا شہید ہوگیا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں شادی بنا کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔