(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے عالمی وبا کورونا وائرس کو وجہ بناتے ہوئے فلسطینی گاؤں پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹسز دیئے۔
فلسطین میں صیہونی آبادکاری پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے مقامی رکن سلیمان الفریجات نے بتایا کہ قابض گزشتہ روز قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع النقب کے علاقے کے رحمہ گاؤں میں متعدد فلسطینی گھروں کی مسماری اور انہیں خالی کرنے کے نوٹس دیئے ہیں۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے نام پر خطے میں ممکناء پیش آنے والے ہنگامی حالات کے کو وجہ بناتے ہوئے فلسطینی گاؤں پر دھاوا بولا اور وہاں قائم فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
الفریجات نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے الرحمہ گاؤں میں رہائشیوں کو کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے کوئی امداد مہیا نہیں کی، اس کے بجائے انہوں نے وہاں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیاں تیز کر دیں ہیں۔