(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے 62 سالہ معمر فلسطینی خاتون کو وجہ بتائے بغیر گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد العمور نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے علاقے یطا میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرتے ہوئے صیہونی زندان میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینی اسیر بکر النجار کی 62 سالہ ہمشیرہ وضحہ خلیل النجار کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا۔
فوا دالعمور کا کہنا ہے کہ وضحہ خلیل النجار کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاعات سے آگاہ نہیں کیا گیا اور ناہی یہ معلومات فراہم کی گئی ہے کہ انھیں کہا رکھا گیا ہے ۔