(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جرائم کی امریکی اعلانیہ حمایت کے بعد سے صیہونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے رہائشی مصطفیٰ ابو سیاج کو شاہراہ عام پر تیز رفتار فوجی جیپ سے روندھ ڈالا اور فرار ہوگئے ، موقع پر موجود افراد نے شدید زخمی مصطفیٰ ابو سیاج کو قریبی اسپتال منتقل کیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور صیہونی جرائم پر اعلانیہ حمایت کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں اور اسرائیلی ریاستی دہشتگردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے۔