(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی طالبعلم کو یونیورسٹی کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گھر سے اغواکیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے نواحی علاقے کے رہائشی 22 سالہ فلسطینی طالبعلم حسام الدین اشتیہ کو یونیورسٹی کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گھر سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، حسام الدین اشتیہ نے مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے گذرجانے کے باوجود ابھی تک ان کے بیٹے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہے کہ وہ کہاں ہے او ر اس پر کیا الزام ہے ۔