(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے ایک ماہ قبل اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں اسکول کے کھیل کے میدان میں غیر نصابی سرگرمیوں کو روکنے کا حکم دیا گیا تھا۔
قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے مشرقی علاقے یطا میں قائم سوسیا اسکول پر حملہ کیا اور اسکول استاتذہ اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکول سے تعلق رکھنے والا ایک تیار شدہ کلاس روم ضبط کرلیا جبکہ قابض صیہونی فوج سے معاملے کی معلومات اور استاتذہ پر فوجی تشدد پر مزاحمت کرنے والے ایک مقامی فلسطینی کو بھی گرفتارکرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل صیہونی فوج نے مقامی فلسطینی بچوں کیلئے تعمیر کردہ سوسیا اسکول جو 15کلاسز پر مشتمل ایک چھوٹا اسکول ہے کی انتطامیہ کو بچوں کیلئے قائم کھیل کے میدان میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فوری روکنے اورکا حکم دیتے ہوئے کھیل کے میدان میں موجود سامان کو بھی ضبط کرلیا تھا اور