(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے جان او ر مال غیر محفوظ ہے روازنہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی املاک کو تباہ اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
فلسطینی غیر قانونی صیہونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے سماجی کارکن غسان دغلس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے نواحی مقام فروش میں فلسطینی شہری ابراہیم ابنیات کی ملکیت ایک عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ بیت دجن میں تلاشی کے دوران مسمارکی جانے والی عمارت کے حوالے سے صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کیلئے اسرائیلی انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتظامیہ اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جان اور مال بالکل غیر محفوظ ہے ، اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکارروزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی املاک کو تباہ کرتے ہیں جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو بھی بلا جواز گرفتار کیا جاتا ہے ۔