(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی طالبہ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ زعترہ چیک پوسٹ کے نذدیک سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے زعترہ چیک پوسٹ سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے علاقے سبسطیہ کی رہائشی اور زیر بیت یونیورسٹی کی طالبہ ليان نزار احمد كايد کو گرفتارکرلیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ليان نزار احمد كايد کو طلبہ تنظیم میں سرگرم ہونے اور فلسطینی آزادی کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ دو روز سے چھاپے مارے جارہے تھے ۔
واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینی طالبہ بیر زیت یونیورسٹی سے حالیہ ہی گریجویٹ ہیں اور اسٹوڈنٹ کانسل کی سیکریٹری آف دی پول کے طورپر کام کرہی تھی، ان کے والد نزار احمد الکائد ہیں جو وزارت صحت میں بطور ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔